وزیراعظم عمران خان کو خط لہرانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر لطیفوں کا طوفان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت میں کھڑے ہو کر جلسہ عام میں ایک کاغذ لہرایا اور کہا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی،

میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتا چلا اور پھر یہ کاغذ دوبارہ اپنی جیب میں رکھ لیا لیکن ان کی طرف سے یہ خط لہرائے جانے پر سوشل میڈیا پر لطیفوں کا طوفان آگیا۔
فرحان ظہیر خواجہ نے مسٹر بین کا مختصر کلپ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ” اُس خط کے پیچھے چھپا راز”۔ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسٹر بین خط تیار کرتے ہیں اور کمرے سے باہر نکلنے کے بعد وہی خط دوبارہ اپنے ہی کمرے کے اندر پھینک دیتے ہیں۔

جاوید ٹمن نے ایک خط شیئر کیا جس میں محبوب اپنی محبوبہ کیساتھ پیار کا اظہار کررہاہے ۔

ایک اورصارف جعفر حسین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ “ہم سب خیریت سے ہیں اور آپ کی خیریت نیک مطلوب چاہتے ہیں. گذارش احوال یہ ہے کہ آپکی خلافت کے خلاف ہم عالمی سازش شروع کر رہے ہیں. لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے.والسلام

بہت سی عالمی طاقتیں”۔

ایک صاحب نے سادہ بورڈ پر سفید لفافہ چپکایا اور لکھا کہ ” عمران خان کا سرپرائز”

عابد گوپانگ نے بھی اپنا تبصرہ کرتے ہوئے تصویر شیئرکی اور خط کے اندر سے لکھا واضح دکھ رہاتھاکہ ” خدا کے لیے مجھے مت نکالو” ۔

اے ایس کے خان نے لکھا کہ ” گھر جانے کا وقت ہوا ہے”۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

4 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

4 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

4 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

4 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

5 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

5 hours ago