کافی پیجیے! دل و دماغ کو توانا رکھیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کافی آپ کو پسند ہویا نا پسند ،آپ سیاہ کافی پیتے ہوں یا سفید ،اس کے بارے میں آپ نے سیکڑوں فرضی باتیں سن رکھی ہوں گی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت ہی کم افراد کافی کے مثبت پہلوؤں یعنی فوائد سے واقف ہیں۔
سائنسی تحقیق سےیہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کافی پینے والوں میں جگر کی بیمایوں اور کچھ قسم کے سرطان پیدا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ایک تحقیقی جائزے کے مطابق حمل کے دوران زیادہ کافی پینا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

12 2 3 300x150
کافی دماغ کو فعال اور متحرک رکھتی ہے، اس کے علاوہ یہ آپ کا مزاج بحال کرتی اور توانائی بڑھاتی ہے۔ایسے افراد کی نسبت جو کافی نہیں پیتے، وہ افراد جو تقریباً تین کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
کافی استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ جگر کی بیماری اور سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں دیکھا گیا۔کافی میں شامل کیفین سے وقتی طور پر بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے لیکن اس کے فائدوں کے مقابلے میں اسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے ۔

12 3 3 300x150
جب آپ کو غنودگی آرہی ہوتی ہے اور آنکھیں بند ہونے لگتی ہیں تو آپ ایک پیالی کافی پی لیتے ہیں، نیند غائب ہوجاتی ہے اور آپ چاق چوبند ہوکر پوری طرح سے کام پر آمادہ ہوجاتے ہیں، گویا آپ کا دماغ متحرک اور فعال ہوجاتا ہے ۔