سرسوں کا تیل زندگی میں کیسے تبدیلی لاسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرسوں کا تیل وہ انمول چیز ہے جو پاکستان اور بھارت میں بہت عام استعمال ہوتی ہے، بیشتر افراد اسے کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، جبکہ سر کی مالش اور دیگر مقاصد کے لیے بھی سرسوں کا تیل فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔سرسوں پاکستان کی فصل ہے، موسم بہار میں اس کے پھول نکلتے ہیں جوزرد رنگ کے ہوتے ہیں۔
یہ پھول بہت خوبصورت ہوتے ہیں اور موسم بہار کی رونق میں اس سے اضافہ ہوتا ہے۔ان پھولوں کے اندر بیج بنتے ہیں، ان بیجوں میں سے تیل نکالا جاتا ہے جوسرسوں کاتیل کہلاتا ہے۔


سرسوں کا تیل مختلف قسم کی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے، سرسوں کے تیل کو تمام تیلوں میں سے سب سے فائدے مند تصور کیا جاتا ہے۔سرسوں کے تیل میں کولیسٹرول کی سطح کم ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں میں بھی یہ فائدہ مند بتایا جاتا ہے۔


مگر کیا آپ اس سستے اور آسانی سے دستیاب تیل کے جادوئی اثرات جانتے ہیں جس سے صحت کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔اپنی اس اسٹوری میں ہم آپ کے لیے سرسوں کے تیل کے مختلف ٹوٹکے پیش کررہے ہیں۔


سرسوں کے تیل کے فوائد
سرسوں کے تیل میں پکایا ہوا کھانا کسی دوسرے تیل میں پکائے ہوئے کھانے کے مقابلے میں آسانی سے ہضم ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اسے استعمال کرتے ہیں وہ قبض کی شکایت کم کرتے ہیں۔
سرسوں کے تیل میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں، یہ پیشاب کے مسائل کو دور رکھتا ہے اور یہ آنتوں اور نظام انہضام سے متعلق انفیکشن سے بھی لڑتا ہے۔جلد پر سر سوں کی تیل سے مالش کرنے سے سورج کے بنفشی شعاعوں کے اثرات اور آلودگی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔


اس کے علاوہ یہ جھریوں کو بھی روکتا ہے، اس کا استعمال فیس پیک پر بھی ہوتا ہے۔سرسوں کے تیل کا جسم پر مساج خون کے دورانیے کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سرسوں کے تیل کی مالش کرنی چاہیے اس سے جسم کے اہم اعضاء تک آکسیجن کے بہاؤ میں آسانی رہتی ہے، اس کا مساج پٹھوں کے درد کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔یہ اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے، یعنی یہ فنگس کو مارتا ہے اور اسے بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔
سرسوں کا تیل بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود لینولیک ایسڈ جیسے فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کی نشوونما کرتے ہیں۔لمبے وقت تک اس کا استعمال کرنے سے بال گرنا ختم ہو جاتے ہیں۔

Recent Posts

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

7 mins ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

15 mins ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

21 mins ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

29 mins ago

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے…

38 mins ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

57 mins ago