وزیراعظم کو دھمکی کا معاملہ، خالد مگسی کا اسد عمر سے رابطہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم عمران خان کو ملی دھمکی پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی رابطہ کیا ہے۔بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر نے جیو نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو ملی دھمکی کے معاملے پر وفاقی وزیر اسد عمر سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اسد عمر سے کہا کہ وزیراعظم کو ملے مراسلے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔
خالد مگسی نے مزید کہا کہ اسد عمر سے کہا کہ دھمکی کے معاملے پر ہمیں آف دی ریکارڈ اعتماد میں لیا جائے۔بی اے پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس پر اسد عمر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے۔