اپوزیشن نے ایم کیو ایم کو کتنی وزارتیں اور مزید کونسا بڑا عہدہ دینے کی پیشکش کی؟ سینئر صحافی عمران خان تفصیلات منظر عام پر لے آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو تین وزارتیں اور سندھ کی گورنر شپ آفر کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا “ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ سمیت 3 وزارتیں، گورنر سندھ کا عہدہ اور شہری سندھ میں سیاسی مفادات پر مدد۔ اپوزیشن کی آفرز پر معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ خان حکومت کے پاس چند گھنٹے باقی۔

کیا وہ اس سے کچھ زیادہ یا اتناآفر کر سکتے ہیں؟”خیال رہے کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے ہیں جس کی تصدیق بلاول بھٹو زرداری اور فیصل سبزواری نے بھی کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ معاہدے کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد میڈیا کو معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔