پنجاب

طارق فضل چوہدری کو مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنا مہنگا پڑ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری کی جانب سے جماعت کی ترجمان مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
29 مارچ، منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی جانب سے عوام سے کیے گئے خطاب کے دوران اسٹیج پر جہاں دیگر سیاستدان و کارکنان موجود تھے وہیں مریم اورنگزیب بھی اسٹیج پر موجود تھیں اور حمزہ شہباز شریف کے شانہ بہ شانہ کھڑی تھیں۔
اس جلسے سے وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طارق فضل چوہدری مریم اورنگزیب کے کندے پر ہاتھ رکھتے ہیں جسے مریم اورنگزیب فوراً سے ہٹا دیتی ہیں۔مریم اورنگزیب کے چہرے کے تاثرات بتا رہے ہیں اُنہیں طارق فضل کا اپنے کندھے پر ہاتھ رکھنا اچھا نہیں لگا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kluchit (@kluchit)


دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوتی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
متعدد انٹرنیٹ صارفین کا طارق فضل چوہدری کے اس عمل کو ’ہراسانی‘ قرار دیا جا رہا ہے تو کچھ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک بے دہانی میں کیا گیا عمل بھی ہو سکتا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ جلسوں میں خواتین کو آن کیمرہ ہراساں کرنا اب معمول کی بات بن چکا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Social Media Channel (@all_social_media_channel)


واضح رہے کہ تا حال مریم اورنگزیب یا طارق فضل چوہدری کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیرِ خزانہ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں اُنہیں ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے دو بار اپنے چہرے کا پسینہ پونچھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر مفتاح اسما عیل نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ثانیہ عاشق سے معذرت کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں