پی ٹی آئی کے تینوں ناراض دھڑوں کے آپس میں رابطے ، پنجاب میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے تینوں ناراض دھڑوں ، علیم خان گروپ ، جہانگیر ترین گروپ اور چھینہ گروپ میں رابطوں کا انکشاف ہوا ، تینوں دھڑوں میں پنجاب میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
جنگ نیو زنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے تینوں ناراض دھڑوں نے آپس میں رابطہ کیا ، تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماؤں میں غیر رسمی مشاورت ہوئی ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق حمایت پر مشاورت بھی کی گئی اور آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
تینوں دھڑوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے مشترکہ فیصلہ کرنے سے متعلق ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی گئی ۔