شنیرا اکرم کی بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے سابق کپتان وسیم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کی بولنگ کروانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔


اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وسیم اکرم نے لکھا کہ ایک نئی بولر مل گئی ہے، جسے اگلے پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں ہونا چاہئیے، آپ کی کیا رائے ہے؟۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شنیرا اکرم بھاگتے ہوئی آتی ہیں اوردائیں ہاتھ سے گیند کرواتی ہیں جبکہ ان کی گیند پر کوئی اور نہیں خود وسیم اکرم ایک زور دار شاٹ لگاتے ہیں۔
وسیم اکرم کے فینز سے سوال کے جواب میں دلچسپ جوابات دیکھنے کو ملے جبکہ ایک مداح نے تو شنیرا اکرم کو قومی ٹیم میں ہی شامل کرنے کا مشورہ دیا۔