سرد جنگ کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ(قدرت روزنامہ)چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایشیا میں سرد جنگ کے دور کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کو نہ دہرایا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کو سرد جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔گریٹ پاور گیم میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک شکار نہیں ہو ں گے ۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سے چینی وزیر خارجہ کی چین میں ملاقات بھی ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ایشیا میں کیمپوں کی محاذ آرائی نہیں ہونے دیں گے ۔