سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 300 روپے بڑھ گئی ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ نو ہزار 700 روپے ہوگئی ہے .

دس گرام سونا 257 روپے مہنگا ہو کر 94 ہزار 50 روپے کا ہوگیا ہے . دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر سات ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے . . .

متعلقہ خبریں