وزیراعظم شہباز شریف کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کا بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اور کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا، الانس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔محمود خان

نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈسپیریٹی ریڈکشن الانس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔دوسری جانب سابق گورنر خیبرپختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ہماری فوج نا صرف پاکستان بلکہ مسلم دنیا کی فوج ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہ فرمان نے کہا کہ ن لیگ نے ڈان لیکس کے ذریعہ فوج کے ساتھ غداری کی، اس کا مقدمہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے میموگیٹ کے ذریعے فوج کے ساتھ غداری کی۔شاہ فرمان نے کہا کہ وہ کارکنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا دشمن ہماری فوج کے خلاف بات کرنا چاہتا ہے، عمران خان سمیت پوری پارٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔سابق گورنرخیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ ڈان لیکس اور میموگیٹ کے ذریعے فوج کو بدنام کرنے والوں سے بھی نمٹیں گے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

16 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

20 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

30 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

34 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

44 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

48 mins ago