اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بہت ہی دانشمندانہ بڑی عقلمندی کا فیصلہ کیا ہمیں انہوں نے ایک ہفتہ قبل اطلاع دی کہ ہم آ رہے ہیں یہ حکومت فارن پالیسی کو جہاں لے جارہی ہے اور اس نہج پر لے آئی ہے کہ افغانستان جیسے ملک سے غیر مناسب بیانات آ رہے ہیں- اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے سمجھا کہ انہیں سمجھایا جائے اور انہوں نے بھی اعتراف کیا کہ نوازشریف کے تینوں ادوار میں افغانستان سے متعلق بہترین پالیسی رہی ہے . اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کو تو ن لیگ کی کوئی چیز پسند نہیں آتی، ہم ان سے نپٹ لیں گے اور نپٹ رہے ہیں . . .
لندن (قدرت روزنامہ)دو ہفتے قبل لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات پر اسحاق ڈار نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے . دو ہفتے قبل افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کی نواز شریف سے ملاقات کی تصاویر سامنے آئیں تو تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے- تاہم اب اسحاق ڈار سے لندن میں صحافیوں نے پوچھا کہ نوازشریف نے افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کیوں کی ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزوں کا فیصلہ سو چ سمجھ کرکرنا ہوتا ہے ، انہوں نے کئی مہینے پہلے ہم سے ملنے کا وقت مانگا تھا –
اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کی یوکے کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ، ڈائننگ سٹریٹ اور یہاں کے آرمی چیف سے ملاقات طے ہو رہی تھی ، یہ ڈویلپمنٹ ضرور ہوئی ہے ، اس پر ہم نے بہت غور سے سوچا کہ حکومت تو ہر چیز تباہی کی طرف لے جارہی ہے ، کیا ہمیں نقصانات کو کنٹرول کرنا چاہیے یا پھر اسے چھوڑ دینا چاہیے .
متعلقہ خبریں