ہم نے کسی جج کو ہٹانے کی کوشش نہیں کی،اسد عمر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ نہ ہم نے کبھی سپریم کورٹ پرحملہ کرایا اور نہ کسی جج کو ہٹانے کی کوشش کی،مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا ریکارڈ خسارہ ہوگیا، مفتاح ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ آپ کے بس کی بات نہیں، امپورٹڈ حکومت کے معاملات چلانا مشکل ہے،آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں اور الیکشن کرائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا ریکارڈ خسارہ ہوگیا، مفتاح ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ آپ کے بس کی بات

نہیں، امپورٹڈ حکومت کے لیے معاملات چلانا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو 2.1 ارب ڈالر کا یعنی 4 گناہ زیادہ خسارہ ملا، ایک ماہ پہلے تک زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے، اب صرف چار ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کی کمی ہوگئی ہے، پاکستان کی معیشت کو ایک ہفتے میں شدید نقصان پہنچا ہے ، ہم نے تنکا تنکا جمع کرکے زرمبادلہ ذخائر بڑھائے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی، آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں اور الیکشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب الیکشن کمیشن نظر آتا ہے، ہم نے فنڈنگ کی تمام تفصیلات جمع کرائی ہیں، روزانہ سماعت کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل فائل کی ہے، دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے امتیازی سلوک کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن ایک غیرجانبدار الیکشن کمیشن نہیں رہا، عمران خان نے غیرجانبدار الیکشن کمیشن کیلئے تعیناتی کی تھی، ہم الیکشن کمیشن پرایک ہفتے سے نہیں بہت پہلیسیاعتراضات اٹھارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر نے کہا کہ نہ ہم نے کبھی سپریم کورٹ پرحملہ کرایا اور نہ کسی جج کو ہٹانے کی کوشش کی۔

Recent Posts

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

1 min ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

10 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

10 mins ago

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

26 mins ago

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ…

33 mins ago

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا…

45 mins ago