بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں کی فلمی دنیا میں اینٹری کس طرح ہوئی اور پہلے کونسی نوکری کرتی تھیں؟ وہ معلوما ت جو آپ کو بھی حیران کر دیں گی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ’ تاپسی پنوں ‘ نے 2010 میں تامل فلم ’جھمندی نادام‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے بالی ووڈ میں اینٹری مارتے ہوئے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ، اداکارہ نے امیتابھ بچن کے ساتھ بھی فلم کی جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ۔’پنک ولا‘ کی رپورٹ کے مطابق تاپسی پنوں کے بارے میں اب وہ معلوما ت سامنے آئیں جو ان کے مداح جاننے کیلئے بے حد بے تاب رہے ہیں ، بدلہ فلم کی ہروئن کا تعلق ایک سکھ خاندان سے ہے ، ان کے والد ریٹائرڈ رئیل سٹیٹ ایجنٹ ہیں جبکہ ان کی والدہ گھر یلو خاتون ہیں ، ان کی ایک بہن بھی ہے جو کہ ان سے چار سال چھوٹی ہے لیکن وہ ان سے بھی زیادہ سمجھدار سمجھی جاتی ہیں ، تاپسی کہتی ہیں کہ وہ بچپن میں بہت ہی لاپرواہ ہوا کرتی تھیں ۔

تاپسی پنوں کو دوسرے بچوں کے برعکس سکول جانا بہت پسندتھا اور وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں ، تاپسی پنوں کو ان کے قریبی لوگ ” میگی “ کہہ کر پکارتے ہیں اور ممکنہ طورپر انہیں یہ نام ان کے دلکش گھنگرالے بالوں کی وجہ سے ملا ہے ۔اداکارہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہ تھی وہ جو کام بھی کرتی پوری لگن اور محنت سے کرتیں ، ان میں بچپن میں ہی ڈانس سیکھنے کا شوق پیدا ہو گیا تھا اور وہ چوتھی جماعت میں تھیں جب انہوں نے کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنا شروع کر دیا تھا ،میگی نے رقص کو بہت سنجیدہ انداز میں لیا اور کالج کی سطح پر کئی مقابلے بھی جیتے ۔

اداکارہ سکول کے دنوں سے ہی بہت لائق تھیں انہوں نے بارہویں جماعت میں 90 فیصد نمبر حاصل کیئے ، سکول کے بعد انہوں نے انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی اور پھر بطور سافٹ ویئر انجینئر کام بھی کیا ۔اداکارہ کی فلمی دنیا میں اینٹری بھی فلمی کہانیوں کی طرح ہی ہوئی، وہ شوبز انڈسٹری کا شوق تو رکھتی تھیں جس کے باعث انہوں نے 2008 میں چینل وی ایس ٹیلنٹ شو میں حصہ لینے کیلئے آڈیشن دیا اور وہ منتخب ہوئیں ،اس کے ذریعے ان پر فلم سازوں کی نظریں پڑیں اور خوبصورتی کے ساتھ مکمل پیکج ہونے کی وجہ سے اس طرح ان کیلئے فلمی دنیاکے دروازے کھلتے گئے ۔

اداکارہ نے اب تک کئی فلموں سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر کام کیاہے جس کے باعث وہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں ،تاپسی ایونٹ مینجمنٹ میں بھی بے حد دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی بھی چلاتی جس کا نام ” دی ویڈنگ فیکٹری “ ہے ، جو کہ شادیوں کی تقریبا ت کا انعقاد کرتی ہے ،اداکارہ یہ کمپنی اپنی پارٹنر فرح اور بہن شگن پنو کے ہمراہ چلاتی ہیں ۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

4 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

4 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

4 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

4 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

4 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago