اسٹیٹ بینک نے رواں سال نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا

پشاور(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک نے رواں سال نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے باعث مارکیٹ میں دس روپے ، بیس روپے ، پچاس روپے ، سو روپے ، پانچ سو روپے ، ایک ہزار روپے والے نئے کرنسی کے نوٹوں کی گڈی بلیک میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہیں قصہ خوانی ، خیبر بازار ، صدر ، ہشتنگری ، سمیت دیگر مقامات پر کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے تاجروں نے اسے اپنی مرضی سے فروخت کر رہے ہیں ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے فریش نوٹوں کے لئے پالیسی سے بینکوں کو آگاہ کر دیا ہے ، بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق نئے کرنسی نوٹ رواں سال جاری نہیں کئے جا ئینگے تاہم ڈیلر کے پاس موجودہ پہلے سے سٹاک کو مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیا ہے ، دس روپے والے کرنسی کے نئے نوٹ 1200سے 1500روپے کے درمیان میں ، بیس روپے والے 2200سے 2500کے درمیان میں فروخت ہو رہے ہیں ۔

جبکہ بینکوں میں موجود پہلے سے سٹاک کرنسی کے نوٹوں کوعملے نے آپس میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔

Recent Posts

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

1 min ago

بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس…

11 mins ago

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی…

17 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی…

26 mins ago

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

رسال پور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی…

35 mins ago

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے…

41 mins ago