عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی ؛ شیخ رشید احمد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم یاد رکھے عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم عمر یہ موجودہ حکومت ہوگی کیوں کہ ملک کے حالات گمبھیر ، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے ، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ، ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ روضہ رسولﷺ پر ماؤں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئےدیکھا ہے خانہ کعبہ میں لوگوں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کا بیٹا وزیرمواصلات لگ گیاہے جس نےکبھی مسجدکاغسل خانہ نہیں بنایااس کو شہبازشریف نے مواصلات کا وزیر بنا دیا، بلورانی لندن میں گیاہے آصف زرداری کوصدربنانےکیلئےبلورانی لندن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےاپنی بیوی کوقتل کرکےجعلی دستاویزسےملکی سیاست پرقبضہ کیا آصف زرداری نے شاہنواز بھٹو کو زہر دلوایا، بتایاجائےمنی لانڈرنگ کرنےوالےمقصودچپڑاسی کوکوئی عزت کیسےدےگا شوباز مقصود چپڑاسی سے 12 ارب لےگا تو کوئی کیسے اُسےعزت دے گا۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت مزید 15، 20 دن مئی تک رہے گی،لانگ مارچ ہوگا اور عمران خان زبردست طریقے سے واپس آئے گا، قاتل کلیئرنس لینے کیلئے لندن گئے ہیں۔

Recent Posts

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

4 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

15 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان…

28 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

42 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

47 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

59 mins ago