عمران اشرف عاطف اسلم کی چھوٹی اسکرین پر بڑی کامیابی کیلئے پر امید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار عمران اشرف گلوکار عاطف اسلم کی چھوٹعمران اشرف عاطف اسلم کی چھوٹی اسکرین پر بڑی کامیابی کیلئے پر امیدی ا سکرین پر بڑی کامیابی کے لیے پرامید ہیں ۔اداکار عمران اشرف نے عاطف اسلم کی ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرتے نظرآنے کی خبروں پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ عاطف اسےبڑی کامیابی بنائیں گے ، انشااللہ‘

خیال رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق گلوکار عاطف اسلم ڈرامہ سیریل ‘ سنگ ِ مرمر’ کے سیکوئل میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

تاہم عاطف اسلم یا ڈرامہ سیریل ’سنگِ مر مر‘ کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔