عدالت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سابق ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) عدالت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سابق ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے اپوزیشن ارکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا .

اپوزیشن ارکان کا الزام ہے کہ 18 جون کو بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن ارکان کو بکتر بند گاڑی مار کر زخمی کیا گیا . ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ ون افضل کاکڑ نے ایس ایچ او بجلی روڈ کو سی آر پی سی کی دفعہ 22 اے کے تحت وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سابق ایس ایس پی آپریشنر درج کرنے کا حکم دے دیا . . .

متعلقہ خبریں