پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکے ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا عوام کو بہتر ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرنا ہوگا،اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلی حکومت نے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا۔ ہمیں ملک چلانا ہے، ڈکٹیشن لے کر ملک کا بیڑا غرق نہیں کرنا۔
ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈا ر نے کہا ہے کہ آٹے پر سبسڈی دیں گے جس سے 2 روز میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوگی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکے ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ میری رائے میں آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہیے،اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریونیو نہیں بڑھایا، پی ٹی آئی کو پتا تھا کہ وہ حکومت سے جارہے ہیں، اس لیے انہوں نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی۔