عامر لیاقت سے جھگڑا کس بات پر شروع ہو ا؟دانیہ کا ایک اور اہم انکشاف

لودھراں(قدرت روزنامہ)عامر لیاقت سے کم عمری میں شادی کرنے والی دانیہ نے تنسیخ نکاح کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ،تنسیخ نکاح کیلئے دانیہ نے عامر لیاقت پر انتہائی سنگین الزامات بھی لگائے ۔
سوشل میڈیا پر یہ سوال پوچھا جا رہا تھا کہ آخر پسند کی شادی ہونے پر دانیہ اور عامر لیاقت میں کس بات پر اختلاف ہوا ،جس کا جواب دیتے دانیہ نے بتایا کہ شادی سے قبل کیے گئے وعدے عامر لیاقت نے پورے نہیں کیے ،مجھے اعلیٰ تعلیم دلوانے کا کہہ کر ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کر دیا ۔
دانیہ ملک کا کہنا تھا عامر لیاقت نے ہی انہیں شادی کیلئے پرپوز کیا تھا اور شادی کے بعد ان پر تشدد شروع کر دیا ،یہاں تک کے انہیں قتل کرنے کی بھی کوشش کی گئی ،کئی ایک دفعہ ان کا گلا بھی دبایا گیا ۔
دانیہ نے عامر لیاقت کی حقیقت سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا پہلے پہل یہ ہی شخص مجھے پاکیزہ کہا کرتا تھا اور اب یہ شخص مجھے بدنام کرنے پر تلا ہوا ہے کہتا ہے میرے پاس بہت سی ریکارڈنگ موجود ہیں ۔
دانیہ کا مزید کہنا تھا اب یہ شخص انسٹاگرام پر ویڈیو ز ڈال کر کہتا ہے کہ اس کا ٹیسٹ کروائو ،کس چیز کا ٹیسٹ کروائوں،انہوں نے کہا یہ خطرناک شخص ہے اب میں اسے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہوں ۔