عمران عباس کے رشتے کیلئے اداکارہ نیلم منیر نے ’ہاںٗ‘ کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اداکار عمران عباس کے رشتے کیلئے ’ہاں‘ کر دی۔
فصیلات کے مطابق ان دنوں ندا یاسر اور یاسر نواز کی اداکار جوڑی اپنی نئی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور فلم کی ہیروئن اداکارہ نیلم منیر بھی ان کے ہمراہ نظر آرہی ہیں تاہم حال ہی میں تینوں جب ایک ساتھ موجود تھے تو ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا، جہاں سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اداکارہ نیلم منیر کے لیے دولہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔
اداکار ہ و مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر تو ایسے موقعوں کے انتظار میں ہمیشہ رہتی ہیں تو انہوں نے فوراً کہا کہ چلو بھئی نیلم بیٹی کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔
نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ ’عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔‘

Recent Posts

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

11 mins ago

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

19 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

29 mins ago

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

43 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

1 hour ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

1 hour ago