دنیا عارضی ہے اور روحانی سفر ہی کام آئے گا، شہناز گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ یہ دنیا عارضی ہے اور بس روحانی سفر ہی ہمارے کام آئے گا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے شہناز گل نے کہا کہ روحانیت میں پہلے دلچسپی کم تھی لیکن اب اس کے بنا کچھ نہیں ہے، مجھے روحانیت سے بہت زیادہ لگاؤ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی میں ذہنی صحت اہم ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ اگر ہم خوش ہیں تو ہی سب اچھا لگتا ہے اور تب ہی ہم کام کرسکتے ہیں لہٰذا میرا روحانی سفر ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ شہناز گل نے بگ باس ہاؤس کے بعد کافی شہرت حاصل کی اور ان کی سیزن 13 کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں وہ اس حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔
گزشتہ برس اپنے قریبی دوست اور بگ باس 13 کے شریک کنٹیسٹنٹ سدھارتھ شکلا کی موت کے باعث وہ کافی اداس رہیں، جس کے بعد سے ان کا رجحان روحانیت کی جانب ہوا ہے۔