ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اُمید کی کرن بن کر اُبھرے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ واپسی پر ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کیش اور اسپورٹس اسکالر شپ دیں گے۔محمد عامر جان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ارشد ندیم اور کوچ کی انتھک محنت کو سراہتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپک میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔
لاہور