منحرف ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کی جائیگی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کے لیے تحریک انصاف کی استدعا مسترد کر دی ، چیف الیکشن کمشنر نے 13 مئی کو دلائل دینے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی ، دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پہلے پنجاب کے 25 منحرف ایم پی ایز کا فیصلہ کریں وہ صرف 26 منٹ کا کیس ہے ۔

اس دوران ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قانونی وآئینی بحران چل رہا ہے ، الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے والے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ سنائے ۔جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ اونچا بول کر تاریخ نہیں لی جاسکتی ، اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کی رکنیت معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 مئی کو دلائل دینے کا حکم دے دیا ۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر سماعت کے دوران نورعالم خان کے وکیل نے استدعا کی کہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے

کیوں کہ ریفرنس میں کہا گیا کہ منحرف ارکان نے اپوزیشن جماعتوں میں شمولیت اختیار کرلی لیکن کسی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا ، اس لیے یہ ریفرنسز بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ منحرف ارکان کو شوکاز دے کر جواب دہی کا موقع دیا گیا ۔ اس دوران چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے پاس وقت محدود ہے ، پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ دیں گے ، منحرف پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کیس کی آئندہ سماعت کل ہوگی ۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

2 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

2 hours ago