نیواسلام آبادایئرپورٹ : کروڑوں روپے مالیت کے سمارٹ فونز کی سمگلنگ ناکام ،تین ملزمان گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمزنے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کے سمارٹ فونز کی سمگلنگ ناکام بنا دی،تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی اے 211 کے تین مسافروں کو سامان کی سکیننگ کے بعد گرفتارکیا گیا،ملزمان کے سامان سے آئی فون تھرٹین، لیپ ٹاپس، بلیو ٹوتھ ہینڈز فری، وائی فائی راٹرز برآمد کئے گئے،ملزمان قیمتی الیکٹرونکس اشیا برآمد کا کوئی قانونی اجازت پیش نہ کر سکے جس پر ملزمان کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا،جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔