سندھ ہائیکورٹ نے ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے ایم این اے علی وزیرکو پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم این اے علی وزیر کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔
صلاح الدین گنڈا پورایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ علی وزیر کے شریک ملزم ایم این اے محسن داوڑ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔ اگر دونوں غدار ہیں تو پھر ایک کو وفاقی کیوں بنایا گیا ہے؟علی وزیر کے وکیل کے دلائل پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو مسکرا دیے۔
وکیل علی وزیر نے کہا کہ کہا گیا ہے علی وزیر اور دیگر نے فوج کے خلاف بیان دیا اور اشتعال انگیزی کی۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ تقریر کا ٹرانسکرپٹ موجود ہے؟ علی وزیر نے نعرے لگائے یا نعرے لگوائے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ علی وزیر نے تقریر کی نعرے کسی اورنے لگائے۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کانسٹیبل منظورموجود تھا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کانسٹیبل منظورکو چھوڑیں، ہمیں بتائیں تقریر کا ٹرانسکرپٹ کہاں ہے؟ جس کو پشتون زبان نہیں آتی اسے کیا معلوم تقریرکرنے والے کیا بیان دیا۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ مقدمے میں نامزد محسن داوڑ کہاں ہے؟ اسے گرفتار کیوں نہیں کیا؟تفتیشی افسرنے بتایا کہ محسن داوڈ ایم این اے ہے، گرفتاری کے لیے اسپیکر سے اجازت لینا ہوگی۔
عدالت نے کہا کہ علی وزیر کو گرفتار کرنے کے لیے اسپیکر سے اجازت لی تھی؟تفتیشی افسر نے کہا کہ علی وزیر سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں پہلے سے گرفتار تھا۔ شاہ لطیف تھانے میں درج مقدمے میں گرفتاری جیل میں ڈالی گئی۔وکیل علی وزیر نے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کی تو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو تفتیشی افسر پر برہم ہوئے اورکہا کہ بادشاہی مچاہی ہوئی ہے پولیس نے؟ 2018 سے مقدمہ زیر سماعت ہے، ایک گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ مفرورملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش تک نہیں کی گئی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ منظور پشتین مفرورہے، گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جن ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی اسے چیلنج کیا گیا؟
تفتیشی افسرنے بتایا کہ نہیں جن ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا اس فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ مقدمے میں نامزد محسن داوڑ، منظور پشتین اور ڈاکٹر جمیل کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔ علی وزیر کی ایک مقدمے میں سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کی تھی۔

Recent Posts

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ہسپتال منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کروادیا…

1 min ago

متوفی شخص کے فنگر پرنٹ سے موبائل کھولنا جائز ہے یانہیں؟ فتویٰ آگیا

کویت سٹی(قدرت روزنامہ)کویت میں وزارت اوقاف کے شعبہ افتیٰ نے فتویٰ جاری کیا ہے جس…

11 mins ago

نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم کو طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم…

19 mins ago

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسانوں سے متعلق کیا فیصلے ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)ماڈل ٹاؤن لاہور میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں…

27 mins ago

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور(قدرت روزنامہ)دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کے…

30 mins ago

سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام،سسرالیوں کے ہاتھوں داماد قتل

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)لدھے والا وڑائچ میں سسرالیوں نے داماد کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے…

45 mins ago