ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پہلی بار 190روپے کا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی ایک بار پھر مندی کے بادل آگئے . پاکستانی روپیہ کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا اور انٹر بینک میں ڈالرایک دن 1 روپے 34 پیسے مہنگا ہوکر 190 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے .

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کے بعد 191 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے .
ڈالر کی قیمت میں رواں مالی سال کے دوران 32 روپے 36 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ مالی سال کے دوران ملکی قرضوں میں 4000 ارب روپے اضافہ ہوگیا .
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل پھر آگئے، ٹریڈنگ کے آغاز پر 145 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم جس کے بعد انڈیکس میں 565 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 937 کی سطح پر آگیا ہے .
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو بری صورتحال سے دوچار کردیا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں