کراچی ساحل سمندر پر پھنسے مال برادر بحری جہاز سے متعلق وہ خبر آ گئی جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا

کراچی(قدرت روزنامہ) ساحل سمندر پر گزشترہ کئی دنوں سے پھنسے مال بردار جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگ نے کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے سالویج پلان کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی، 3 رکنی کمیٹی میںڈپٹی کنزرویٹر کے پی ٹی کیپٹن محمد الطاف، مرکنٹائل میرین ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل افسر سلمان رضا اور چیف انجینئر و شپ سرویئروامق ابرار صدیقی شامل ہیں۔

تین رکنی کمیٹی نے آپریشن کے پلان کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہیوی مشینری کی مدد سے جہاز کے اطراف سے ریت اور مٹی ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جہاز پر اینکرز بھی پہنچا دیے گئے۔واضح رہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے 15 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ جہاز کے ٹینک سے تیل منتقلی کا عمل پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔

Recent Posts

پاکستان ہاکی ٹیم ایمسٹرڈیم پہنچ گئی

ایمسٹرڈیم(قدرت روزنامہ)پاکستان ہاکی ٹیم ایمسٹرڈیم پہنچ گئی، قومی ہاکی ٹیم نیدرلینڈز میں نیشنز کپ کی…

7 mins ago

کے پی اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ کو مفروضوں پر مبنی قرار دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کا کہناہے کہ صوبے نے وفاق سے قبل…

6 hours ago

وزیر اعظم کی چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کونوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی…

7 hours ago

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نےقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول…

7 hours ago

مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم…

8 hours ago