پی ٹی آئی منحرف ارکان قومی اسمبلی کیس میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان قومی اسمبلی کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی منحرف ارکان قومی اسمبلی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی اور دلائل مکمل ہوجانے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ آج 3 بجے سنایا جائے گا۔کیس کی آج ہوئی سماعت میں نور عالم خان کے وکیل گوہر خان نے دلائل دیئے۔
انہوں نے بتایا کہ نور عالم نے پی ٹی آئی شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ نہ پی ٹی آئی چھوڑی ہے اور نہ ہی پارلیمانی پارٹی۔وکیل نور عالم کا کہنا تھا کہ پارٹی نے بعد میں کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹ نہیں دینا، جو ثابت کرتا ہے پارٹی نے تسلیم کیا نور عالم ان کا رکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ نور عالم نے تین اپریل کو اجلاس میں شرکت کی کیونکہ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اجلاس میں شرکت کریں۔وکیل نور عالم نے کہا کہ پارٹی نے دوبارہ کوئی ہدایت نہیں کی کہ آپ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔نور عالم خان کے وکیل نے دلائل میں مزید کہا کہ نور عالم نے کسی اور پارلیمانی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
ممبر الیکشن کمیشن نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا نور عالم خان نے تحریک عدم اعتماد کے دن ووٹ کاسٹ کیا؟ وکیل نور عالم خان نے جواب دیا کہ نور عالم خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کاسٹ نہیں کیا، نور عالم خان پر آرٹیکل 63 ون (اے) کا اطلاق نہیں ہوتا۔

Recent Posts

صاحبہ کا لڑکیوں کو پرنس چارمنگ کے انتظار کی بجائے جلدی شادی کرنے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی…

3 mins ago

صادق خان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن کا…

8 mins ago

گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے۔ وائٹ بال…

15 mins ago

مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے…

26 mins ago

کراچی میں سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی

کراچی قدرت روزنامہ) پولیس نے27 اپریل کو صرافہ بازار میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے…

30 mins ago

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے…

31 mins ago