کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے بہت جلد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا ہے . فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کی .
میزبان نعمان اعجاز نے فہد مصطفیٰ سے سوال کیا کہ ’آپ اگلے 15 سال کے بعد، خود کو کہاں دیکھیں گے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ ’میں شوبز انڈسٹری میں نہیں ہوں گا . ‘فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ اچھے وقت میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں . ‘اُنہوں نے کہا کہ ’بہت سارے پچھتاوے ہیں، میں نے بہت سارے کام نہیں کرنے تھے لیکن کرلیے . ‘
اداکار نے پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں ہم 2019 تک تیزی سے ترقی کر رہے تھے، اُس کے بعد حالات خراب ہوگئے اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کو نظر لگ گئی . ‘
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’کورونا وائرس اور سیاسی صورتحال نے بھی ہماری فلم انڈسٹری کو بہت بری طرح متاثر کیا . ‘اداکار کا یہ بھی ماننا تھا کہ ’ٹی وی انڈسٹری میں مقامی فلموں سے زیادہ ناظرین ہیں . ‘