شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اہلیہ اعزا اسد رسول کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں۔دستاویز کیمطابق شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خرچ پر 2011 میں پی ایچ ڈی کرنے امریکا گئیں لیکن 11سال بعد بھی واپس نا آئیں جس کے بعد کامسیٹس یونیورسٹی نے شہباز گل کی اہلیہ کو شو کاز نوٹس بھیج دیا۔
دستاویز کیمطابق اعزا اسد رسول نے مارچ 2011 میں پی ایچ ڈی کے لیے سرکاری فنڈز سے اسکالرشپ لی، کامسیٹس یونیورسٹی نے سرکاری فنڈ سے 99 ہزار ڈالرز اور 85 ہزار روپے کی رقم فراہم کی، مسز شہبازگل نے کامسیٹس یونیورسٹی سے معاہدے کے تحت 2016 میں پی ایچ ڈی مکمل کرنا تھی اور معاہدے کے تحت ڈگری کے بعد اعزا اسد رسول نے واپس آ کر یونیورسٹی میں پڑھانا تھا۔

دستاویز کے مطابق معاہدے کی رو سے اب شہباز گل کی اہلیہ کو سرکاری فنڈز سے جاری رقم واپس کرنا ہے لیکن مسز شہبازگل نے یونیوسٹی میں اپنے کام کی رپورٹس نہیں دیں اور خطوط کیجواب دینا بند کردیے، وہ کامسیٹس یونیورسٹی کینوٹسز کا جواب دینے سے بھی گریز کرتی رہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہیکہ شہباز گل کی اہلیہ کو اس سرکاری رقم پر 25 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہے اور مجموعی طور پر اعزا اسد رسول کو تقریباً ایک کروڑ 86 لاکھ روپے یونیورسٹی کو ادا کرنا ہیں۔دستاویز میں یونیورسٹی نے شہباز گل کی اہلیہ سے 99 ہزار ڈالرز کے سرکاری اخراجات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ شہبازگل اہلیہ کیخلاف کارروائی رکوانے کے لیے یونیورسٹی پر اثرانداز ہوتے رہے۔

Recent Posts

امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ،فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) رہنماپیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی…

16 mins ago

علی امین گنڈاپور کا شہریار آفریدی کے بیان پر جواب سے گریز

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہریار آفریدی کے بیان پر…

20 mins ago

سمگلنگ کی کوشش ناکام ،کسٹمز حکام نے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں

لاہور (قدرت روزنامہ )کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے…

23 mins ago

وسیم اکرم نے بھارتیوں کی جانب سے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو…

27 mins ago

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن…

30 mins ago

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

3 hours ago