گوجرانوالہ میں انتہائی افسوسناک حادثہ، دو مسافر وین سڑک پرکھڑے ڈمپرسے ٹکرا گئیں 12 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق، جب کہ آٹھ زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق ریسکیو کے مطابق حافظ آباد روڈ پر دو مسافر وین سڑک پرکھڑے ڈمپرسے ٹکرا گئیں۔ دونوں مسافر وین سرگودھا سے گوجرانوالہ جا رہی تھیں۔ حادثہ ون وے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں چھ خواتین اور بچی بھی شامل ہیں۔ حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔دونوں وینز میں گوجرانوالہ کے 28 افراد سوار تھے، جو کہ عرس میں شرکت

کے بعد سرگودھا سے واپس لوٹ رہے تھے۔ مرنے والوں میں بیشتر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔امدادی کارکنوں کے مطابق حادثہ اتنا شديد تھا کہ تباہ شدہ وينز کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گيا۔واضح رہے کہ دو روز قبل جامشورو انڈس ہائی وے پر بھی مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں17 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے تھے۔مسافر گاڑی مانجھند کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرائی تھی ، حادثے کا شکار افراد مزدور تھے جو نوشہرو فیروز سے مزدوری کیلئے کراچی جارہے تھے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

5 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

5 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

6 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

6 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

7 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

7 hours ago