اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق، جب کہ آٹھ زخمی ہوگئے . نجی ٹی وی سماء کے مطابق ریسکیو کے مطابق حافظ آباد روڈ پر دو مسافر وین سڑک پرکھڑے ڈمپرسے ٹکرا گئیں .
دونوں مسافر وین سرگودھا سے گوجرانوالہ جا رہی تھیں . حادثہ ون وے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا . اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں چھ خواتین اور بچی بھی شامل ہیں . حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا . دونوں وینز میں گوجرانوالہ کے 28 افراد سوار تھے، جو کہ عرس میں شرکت
کے بعد سرگودھا سے واپس لوٹ رہے تھے . مرنے والوں میں بیشتر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے . امدادی کارکنوں کے مطابق حادثہ اتنا شديد تھا کہ تباہ شدہ وينز کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گيا . واضح رہے کہ دو روز قبل جامشورو انڈس ہائی وے پر بھی مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں17 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے تھے . مسافر گاڑی مانجھند کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرائی تھی ، حادثے کا شکار افراد مزدور تھے جو نوشہرو فیروز سے مزدوری کیلئے کراچی جارہے تھے .
. .