نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی ؛ عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ڈالر 193 روپے کا ہوگیا ہے جو 8 مارچ کو 170 کا تھا ، اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس گر چکی ہے ، جنوری 2020ء کے مقابلے میں افراط زر 13 اعشاریہ 4 فیصد ہو چکی ہے ۔
سابق وزیراعطم نے کہا کہ موجود ہ صورتحال سے ظاہر ہے مارکیٹ کا امپورٹڈ حکومت پر اعتماد نہیں ہے ، مارکیٹ پالیسی کا انتظار کر رہی ہے جس میں امپورٹڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے ، شوکت ترین اور میں نے نیوٹرلز کو خبردار کیاتھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی اور اب وہی ہوا ہے۔

گزشتہ رات تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اٹک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب سازش کا پتا چلا تو جو لوگ سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا، میں نے اور شوکت ترین نے بھی بتایا لیکن افسوس کچھ نہ کر سکے ، انہوں نے کہا کہ ہم آزاد قوم ہیں اور ہمارا کلمہ ہمیں آزادی دیتا ہے، ہمیشہ کہا کسی کے سامنے جھکوں گا نہ عوام کو جھکنے دوں گا، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، تحریک انصاف کو نہیں پوری قوم کو دعوت دے رہا ہوں، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تحریک جاری رہے گی۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں فتح کیے بغیرغلام بنالیا گیا ،میں نے فیصلہ کیا ہے یہ سیاست نہیں جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں کبھی ان چوروں، ڈاکوؤں،غلاموں کو قبول نہیں کروں گا ، ان لوگوں کو تھری اسٹوجس کہتا ہوں، ایک آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، دو بھائی ہیں ایک فوج کو گالی دیتا ہے اور دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے، تیسرا وہ ہے جو تیس سال سے اسلام کو بیچتا ہے، ان تھری سٹوجز نے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کی۔

Recent Posts

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔…

15 mins ago

فیصل آباد میں تاجر نے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کپڑے کے تاجر نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور…

20 mins ago

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

6 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

6 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

6 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

6 hours ago