بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل 2022 میں 3.1 ارب ڈالرز کا سرمایہ پاکستان بھیجا ہے . تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے صرف اپریل کے مہینے میں 3.1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے جس کے بعد پہلی مرتبہ ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے اوپر ہپنچ گئی ہے .

اپریل میں بھیجی گئی ترسیلات زر میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال کے 10ماہ کے دوران ترسیلات زر 7.6 فیصد بڑھ کر 26.1 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے .

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی . اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر جون 2020ء سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی سطح کو برقرار رکھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں