بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل 2022 میں 3.1 ارب ڈالرز کا سرمایہ پاکستان بھیجا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے صرف اپریل کے مہینے میں 3.1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے جس کے بعد پہلی مرتبہ ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے اوپر ہپنچ گئی ہے۔اپریل میں بھیجی گئی ترسیلات زر میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال کے 10ماہ کے دوران ترسیلات زر 7.6 فیصد بڑھ کر 26.1 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر جون 2020ء سے 2 ارب ڈالر سے زائد کی سطح کو برقرار رکھا ہے۔

Recent Posts

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

1 min ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

6 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

14 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

22 mins ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

28 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

30 mins ago