ارباز خان کے بعد سہیل خان کا بھی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بھائی اداکار وفلمساز سہیل خان نے سیما سے 1998 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں لیکن 24 سال کی شادی کے بعد اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما آج ممبئی میں ایک فیملی کورٹ کے باہر دیکھے گئے اور ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


رپورٹ کے مطابق سہیل خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے گشیدگی چل رہی تھی اور ان کی علیحدگی کی خبریں بھی متعدد بار میڈیا کی زینت بنیں لیکن اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
البتہ دونوں گزشتہ کئی سالوں سے ایک ساتھ دکھائی نہیں دے رہے تھے اور مختلف تقاریب میں وہ علیحدہ علیحدہ شرکت کرتے یا پھر دونوں میں سے کوئی ایک شریک ہوتا جب کہ وہ دونوں الگ الگ گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔
سوشل میڈیا پر سہیل خان اور ان کی اہلیہ سیما کی ممبئی کے فیملی کورٹ سے رجوع کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ دونوں نے علیحدہ رہنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے آخری لمحات میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے سبب یہ خبر میڈیا تک نہیں پہنچ سکی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


خیال رہے کہ سہیل خان کی اہلیہ سیما خان نے حال ہی میں ’نیٹ فلیکس‘ کے شو ’دی فیبیلس لائیوز آف بالی ووڈ وائیوز‘‘ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی شادی ایک غیر معمولی شادی ہے لیکن ہم ایک فیملی ہیں اور تمام مشکلات کے باوجود ہمارے لیے بچے اہمیت رکھتے ہیں کیوں کہ وہ ہمارے ساتھ خوش ہیں۔