انہیں اُس وقت سے ڈرنا چاہیے جب میں اصل میر جعفر کا نام لوں گا، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں اُس وقت سے ڈرنا چاہیے جب میں اصل میر جعفر کا نام لوں گا۔چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں سینئر اینکرز نے ملاقات کی جس میں بول کے اینکر پرسن جمیل فاروقی بھی شامل تھے۔دیگر اینکرز میں ارشد شریف، عمران ریاض خان، شہزاد اقبال، خاور گُھمن اور فریحہ ادریس شامل تھے۔

عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے کیسز بنائے انہوں نے ریلیف دیا تو میں کیا کرسکتا تھا، میری مس کیلکولیشن تھی، اسٹیک ہولڈرز کرپشن کو مسئلہ سمجھتے تھے، وقت آنے پہ پتہ چلا کہ کرپشن تو ان کا مسئلہ ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی مس کیلکولیشن تھی کہ خان گیا تو پبلک نہیں نکلے گی، انہیں اُس وقت سے ڈرنا چاہیے جب میں اصل میر جعفر کا نام لوں گا، کرپشن کے معاملے پر کسی سے ہینڈ شیک نہیں کروں گا۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ فوری طور الیکشن کی تاریخ دی جائے ورنہ لانگ مارچ ہو گا، ڈاکٹر رضوان سے شریفوں نے بہت غلط کیا، آئندہ کوئی بھی سرکاری افسر قاتلوں کے خلاف کارروائی سے ڈرے گا۔انہوں نے کہا کہ علیم خان کو جیل میں نیب نے ڈالا جو ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا، میں آئندہ مخلوط حکومت میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اتحادی کے ساتھ حکومت بنانا میری بڑی سیاسی غلطی تھی۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

5 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

5 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

5 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

5 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

5 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

5 hours ago