اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹے میں عوام کو اعتماد میں لیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اہم فیصلے کرلیے اور اس حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے . لندن میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان گزشتہ روز ایک اور مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے .


لندن میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف ، پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں جو اہم فیصلے ہوئے وہ حکومتی اتحادیوں کے سامنے رکھیں جائیں گے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا .
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری اتحادی حکومت ہے لہذا ہم کوئی بھی فیصلہ اکیلے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیوں کہ ہمارے ساتھ پیپلز پارٹی، جے یو آئی ، بی این پی مینگل، بی اے پی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں بھی اتحاد میں شامل ہیں . خیال رہے کہ لندن میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی .
بعد ازاں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پارٹی قیادت نے لندن میں تفصیلی گفتگو کی جس میں ملک کی موجوہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کا حل بھی تجویز کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں