اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹے میں عوام کو اعتماد میں لیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اہم فیصلے کرلیے اور اس حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے۔لندن میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان گزشتہ روز ایک اور مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
لندن میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف ، پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں جو اہم فیصلے ہوئے وہ حکومتی اتحادیوں کے سامنے رکھیں جائیں گے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری اتحادی حکومت ہے لہذا ہم کوئی بھی فیصلہ اکیلے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیوں کہ ہمارے ساتھ پیپلز پارٹی، جے یو آئی ، بی این پی مینگل، بی اے پی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں بھی اتحاد میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ لندن میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی۔
بعد ازاں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پارٹی قیادت نے لندن میں تفصیلی گفتگو کی جس میں ملک کی موجوہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کا حل بھی تجویز کیا گیا۔

Recent Posts

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

5 mins ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

8 mins ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

14 mins ago

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

3 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

3 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago