(قدرت روزنامہ)ملیالم فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار موہن لال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ہے .
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 61 سالہ موہن لال 1980 سے فلمی دنیا سے وابستہ ہیں، انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں دیں .
منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے موہن لال کو اگلےہفتے کوچی آفس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے .
میڈیا رپورٹ کے مطابق کوچی آفس میں موہن لال سے دھوکے باز اور منی لانڈرنگ میں ملوث مون سن موئنکل سے متعلق پوچھ گچھ ہوگی .
گزشتہ برس کیرالہ پولیس نے مون سن موئنکل کو 10 کروڑ روپے کی دھوکے بازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن لال کو مبینہ طور پر مون سن موئنکل کی کیرالہ رہائشگاہ پر دیکھا گیا ہے، اُن کے دورے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی .
. .