ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ ناریل پانی پینے کے چند اوقات اور اس دوران ہو نے والے فائدے بھی جانیں تاکہ آپ بھی خود کو طاقتور اور صحتمند بنا سکیں۔
• صبح نہارمنہ:
صبح خالی پیٹ ناریل پانی پینے سے ہمارا میٹا بولزم درست ہوتا ہے، پیٹ کے تمام تر مسائل ( قبض اور ہاضمے کی خرابی ) کنٹرول میں آتے ہیں اور ساتھ یہ ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جسم کو انفیکشنز، وائرل بیماریوں اور جراثیموں سے بچانے میں مفید ہے۔
تحقیق کے مطابق ” ناریل کا پانی صبح کے وقت پینے سے جسم کو تازگی کے ساتھ ایسے جراثیموں سے تحفط ملتا ہے جن سے بچنا ہمارے لئے مشکل ہے جوکہ زیادہ تر ڈائریا یا دانتوں میں کیڑا لگنے کی ایک عام وجہ بنتے ہیں”۔
• کھانے سے پہلے اور بعد میں:
کھانے سے پہلےاور بعد میں ناریل پانی کو پینے سے پیٹ پھولتا نہیں ہے اور نہ کھانا بھی جلد ہضم ہوتا ہے۔اس کو پینے سے جسم میں ایسے الیکٹرلائٹس پیدا ہوتے ہیں جو آپ کو زیادہ طاقت فراہم کرتے ہیں اور دل کے امراض سے بھی آپ کو بچاتے ہیں۔
• انرجی ڈرنک کے طور پر:
ہم مختلف سوفٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کو استعمال کرکے اپنے جسم میں کیمیکلز کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس سے کئی ایک صحت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جوکہ بہت خطرناک ہیں۔
ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ” ناریل سے اچھی کوئی انرجی ڈرنک نہیں ہے ۔ سستی اور کاہلی کا احساس ہونے لگے تو آپ ایک گلاس ناریل پانی پی لیں یہ فوری طاقت دیتا ہے اور جسم میں طاقت کو بڑھانے کے ہارمونز کو فعال کردیتا ہے۔”
• رات سونے سے قبل:
رات کو سونے سے پہلے اس کو پینا اس لئے مفید ہے کیونکہ یہ ڈپریشن اور انزائٹی کو کنٹرول کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں سکون کے ہارمونز کو متحرک کردیتا ہے جس سے آپ کو بہتر نیند آتی ہے۔

Recent Posts

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں…

2 mins ago

چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران لڑکی ٹرین تلے آ کر جاں بحق

ملتان (قدرت روزنامہ )ملتان میں چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں لڑکی ٹرین کے…

8 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس،سپریم کورٹ نے 30اپریل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے 30اپریل کی…

11 mins ago

لاہور: عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، کئی مظاہرین گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کے احتجاج پر پولیس کے تشدد اور لاٹھی چارج کے…

12 mins ago

سانحہ 9مئی ،حکومت کا اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ ، کل اہم اعلان متوقع

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کو دی…

19 mins ago

9 مئی اور 1971 کے واقعات میں واضح مماثلت دکھائی دیتی ہے، عمران خان

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے…

31 mins ago