نوجوان پاکستانی کوہ پیما نے 8 ہزار میٹر سے اونچی چھٹی چوٹی سرکرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے اونچی چھٹی چوٹی کو سرکرلیا ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 20 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار 516 میٹر اونچی چوٹی ماؤنٹ لوٹسے کو سر کرلیا ہے جس کی تصدیق ان کی ٹیم نے کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان نے 8 ہزار میٹر سے اونچی یہ چھٹی چوٹی سر کی ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے براڈ پیک، ماؤنٹ ایوریسٹ، مناسلو، کنچن اور کے ٹو کو بھی سر کیا ہے۔
لوٹسے کو سر کرنے کے بعد شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے اونچی 6 چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے بیٹے حسن سدپارہ سمیت سرباز علی بھی 8 ہزار میٹر سے اونچی 6 چوٹیوں کو سر کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کم عمر کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اور چوٹی سرکرلی
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس چوٹی کو سر کرنے کے بعد شہروز کاشف دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

1 hour ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

1 hour ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago