مریم نواز کا اپنی ویڈیوز بنائے جانے پر حیرانی کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ویڈیوز بنائے جانے پر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے گزشتہ روز گجرات جلسے کے دوران عوام کی بھر پور شرکت پر خوش ہوتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی۔


اس ویڈیو کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ کرتے ہوئے مریم نواز نے خود کو ویڈیو گرافر قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ ’مریم، دی ویڈیوگرافر، کوٹلہ، گجرات۔‘


بعد ازاں مریم نواز نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کی ویڈیو بناتے ہوئے کی ویڈیو بنائی جا رہی تھی۔
اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ میرے ویڈیو بنانے کی بھی ایک ویڈیو بن جاتی ہے۔مریم نواز نے اپنی اس ٹوئٹ میں دلچسپ ایموجیز کا بھی اضافہ کیا ہے۔