سنٹرل کنٹریکٹس کا معاملہ، پی سی بی اور سینئر کھلاڑیوں میں ٹھن گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی سینئر کھلاڑی مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط سے ناخوش ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی نہ صرف پیشکش پر تنخواہوں سے ناخوش ہیں بلکہ معاہدوں کی کچھ شرائط کے حوالے سے بھی خدشات ہیں۔ مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو 2022-23ء کے مالی سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے مشاورتی عمل سے روک دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ مسترد کرنے کے امکان پر مشاورت شروع کردی ہے ۔ جمعہ کو پی سی بی کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ مالی سال 2022-23ء کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذخائر اس وقت تاریخی بلندی پر ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ’’2022-23ء سیزن کے لیے دو طرفہ ہوم سیریز کے لیے شراکت داری کے حقوق میں 77 فیصد اضافہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری ہے، ہمارے ذخائر تاریخی بلندی پر ہیں، انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’ہم ان فنڈز کا کچھ حصہ شائقین کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ سب سے پہلے پنڈی اور کراچی کے سٹیڈیم میں جدید ترین کرسیاں ہوں گی‘‘۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

4 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

4 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

4 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

5 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

5 hours ago