شہباز زرداری حکومت قوم سے معافی مانگے اور الیکشن کا اعلان کرے، کامران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ معاشی دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ شہباز زرداری حکومت قوم سے معافی مانگے اور الیکشن کا اعلان کرے۔
سوشل میڈیا پر اپنے وی لاگ میں کامران خان نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی دلدل سے نکلانے کی ابتداء اسی وقت ہوسکتی ہے جب شہباز زرداری بنا کسی تاخیر اپنی فاش غلطیاں تسلیم کرتے ہوئے قوم سے معافی طلب کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز زرداری حکومت فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کریں، اس حکومت کے ایک سال کے دوران معاشی تباہی کی مثال پاکستانی تاریخ میں کم ہی دیکھنے میں آئی ہوگی۔
کامران خان نے موجودہ حکومت کی معاشی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے پانچ ہفتوں میں اسٹاک ایکسچینج تقریبا ساڑھے تین ہزار پوائنٹس یعنی 10 فیصد گر چکا ہے، یعنی ان دنوں میں سرمایہ کاروں نے 655 ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے دور میں امریکی ڈالر مزید 11 روپے مہنگا ہوا ، ان دنوں میں کاروباری لاگت یعنی کاسٹ آف بزنس میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے، شہباز زرداری حکومت پاکستان میں دنیا بھر کے امیر ترین ملکوں سے آدھی قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے دھڑا دھڑ پیٹرول اور ڈیزل افغانستان و ایران اسمگل ہورہا ہے۔

کامران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے مگر شہباز زرداری حکومت سستی بجلی بیچے جارہی ہے اور نتیجہ یہ ہے کہ قومی خزانے پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے، لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے، ہر طرف چیخ و پکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال مزید خراب ہوگی کیونکہ آج سے سی این جی اسٹیشنز نے ملک بھر میں سی این جی گیس کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس صورتحال میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام جاری رہنا بھی ناممکن ہے جس سے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کرنا ممکن نہیں رہے گا اور ملک دیوالیہ ہوسکتا ہے۔
کامران خان نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شدید کمی آئی ہے، اس صورتحال میں شہباز زرداری حکومت قوم کو معافی کے ساتھ خدا حافظ کہہ دے اور اقتدار ایک ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے کردے تاکہ سخت فیصلے کیے جاسکیں اور ملک سیاسی و معاشی دلدل سے نکل سکے۔

Recent Posts

مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے…

7 mins ago

کراچی میں سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی

کراچی قدرت روزنامہ) پولیس نے27 اپریل کو صرافہ بازار میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے…

10 mins ago

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے…

12 mins ago

پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے دو…

18 mins ago

نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی…

22 mins ago

کے پی میں پیپلز پارٹی کا گورنر، حکومت کا فضل الرحمٰن سے آخری رابطہ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا کیلئے نامزد صوبائی گورنر کی ہفتے کی شام پشاور…

23 mins ago