نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی، پہلی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا ہے۔سوشل میڈیا انسٹاگرام پر نعمان اعجاز کی جانب سے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں نعمان اعجاز کو دلچسپ ڈائیلاگز پر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، نعمان اعجاز کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’میری پہلی ٹک ٹاک ویڈیو، انجوائے کریں۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)


لیجنڈری اداکار کی اس ویڈیو پر شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف فنکاروں کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
نعمان اعجاز کی پہلی ٹک ٹاک پر تا حال 30 ہزار ویوز اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے خلاف آغاز سے ہی بولنے اور اس ایپ کو نوجوان نسل کی تباہی کا ذمہ دار قرار دینے والے اداکار فیروز خان نے بھی اس ایپ پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔
پاکستان کے متعدد فنکار اب اس ایپلیکیشن کو استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپلیکشن کو متعدد بار نشے سے مشابہہ قرار دیا جا چکا ہے، اس ایپلیکیشن کو عدالتوں کی جانب سے متعدد بار پابندی کا سامنا بھی رہا ہے۔