چینی سرحد پرجارحیت کی بھارتی تیاریاں، امریکا بھی مدد کو آگیا

نئی دہلی((قدرت روزنامہ) چینی سرحد پر ایک بار پھر بھارت کی جانب سے جارحیت کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، ا مریکا بھی بھارت کی مدد کو آگیا۔میڈیرپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے بتایاکہ چینی سرحد پرتعینات بھارتی فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کردیا گیا ہے، جدید سگ سوئر سات سو سولہ رائفلز سے مسلح بھارتی فوجی بلند مقامات پرتعینات کردئیے گئے، گوگرا ہائیٹس میں چین سے جھڑپ کے بعدبھارتی فوجیوں کو جدیداسلحہ دیا گیا۔
بھارتی فوجی حکام کا کہنا تھاکہ لداخ اورگلوان وادی میں جھڑپ کے بعد ڈیڑھ لاکھ جدید رائفلزکاآرڈردیا گیا تھا، کھیپ ملنے کے بعد بلند حربی محاذ پر فوجیوں کو جدید رائفلزفراہم کی گئی ہیں۔بھارتی فوجی حکام کے مطابق سگ سوئررائفل کی رینج پانچ سو میٹرہے وربلند حربی مقام پرموثرہے جبکہ امریکی رائفل سگ سوئرسات سو سولہ استعمال میں نہایت آسان ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی لداخ کے علاقے گوگرا ہائٹس میں ایک بار پھر بھارت اور چینی فوجی آمنے سامنے آگئے ہیں، یہ مڈبھیڑ لائن آف ایکچول کنٹرول سے متعلق فریقین کے درمیان کورکمانڈر مذاکرات کے تقریبا ایک ہفتے بعد ہوئی۔یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول لائن پر چین نے بھارت کے ایک ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا، ان میں وادی گلوان میں بیس مربع کلومیٹر اور پینگونگ تسو جھیل کا پینسٹھ مربع کلو میٹر اور چوشل میں بیس مربع کلو میٹر کا علاقہ شامل تھا، یہ صورت حال بھارتی فوج کے ہاتھوں چینی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوئی تھی۔

Recent Posts

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے…

14 mins ago

سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر…

23 mins ago

بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں…

28 mins ago

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے…

32 mins ago

بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے…

36 mins ago

چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں…

39 mins ago