ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جہاں ایک طرف ڈالر کی قیمت میں اضافے کے علاوہ مجموعی طور پر مہنگائی کی صورتحال بے قابو ہو چکی، وہیں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بھی بے قابو ہو چکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافے سے 1 لاکھ 38 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 656 ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں ایک اونس سونے کا دام 17 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 816 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب ملک کی اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جہاں امریکی کرنسی پونے 4 روپے مہنگی ہوکر انٹربینک میں بھی ڈبل سینچری کے قریب پہنچ گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر مزید 3 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ، جس کے ساتھ ہی انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 199 روپے 50 پیسے ہوچکی ہے جب کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 195 روپے 74 پیسے تھا ۔ قبل ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سینچری مکمل کر لی کیوں کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور ڈالر اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 200 روپے کا ہو گیا ، اس حوالے سے ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈالر کی قیمت 180 سے نیچے ہونی چاہئیے تھی لیکن ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھی ، فیصلہ سازی نہ ہونے سے زرِ مبادلہ جا رہا ہے مگر ملک میں نہیں آ رہا اور ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔
ادھر پاکستان کے چیف اکانومسٹ ڈاکٹر زبیر خان عہدے سے مستعفی ہو گئے ، پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی طرف سے سرکاری اعداد و شمار میں ہیر پھیر کو ڈاکٹر زبیر خان کے مستعفی ہونے کی وجہ قرار دے دیا ، اس حوالے سے پی ٹی ائی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہار نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے اشتہاروں کی طرح سرکاری اعدار و شمار میں بھی جھوٹ بولنے کی کوشش کی ، اس کے نتیجے میں پاکستان کے جیف اکانامسٹ ڈاکٹر زبیر خان نے اپنے منصب سے استعفی دے دیا ۔

Recent Posts

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

3 mins ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

6 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

14 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

23 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

30 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

37 mins ago