انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈبل سنچری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ رواں ہفتے ڈالر 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 16.97روپے مہنگا ہو چکا ہے۔رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوا جس سے پاکستان کے بیرونی قرض کی مالیت 1735 ارب روپے بڑھی

ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی ماہرین کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے۔گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس میں آن لائن شرکت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی معاشی حالات پر قابو پا لے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے65 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔ڈالر مسلسل مہنگا ہونے سے ملک بھر میں بے یقینی کی کیفیت بڑھ رہی ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

13 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

38 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

44 mins ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

1 hour ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

1 hour ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

1 hour ago